پارلیمینٹ حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کیخلاف اپیل دائر

پارلیمینٹ حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کیخلاف اپیل دائر

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی پارلیمینٹ حملہ کیس میں بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے اور ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا۔ 
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے ارتکاب جرم کے کافی دستاویزی اور ویڈیو شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں لیکن ٹرائل کورٹ نے عینی شاہدین کے بیانات کو نظر انداز کر کے انہیں بری کیا جبکہ پبلک پراسیکیوٹرز نے خلاف قانون عمران خان کی بریت کی حمایت کی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے وقوعہ کے متاثرین کو نوٹس جاری کئے اور سنے بغیر عمران خان کو بری کیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے 29 اکتوبر 2020 کو عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں