عدم اعتماد ووٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا: وزیراعظم

عدم اعتماد ووٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ووٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان اینڈ کمپنی کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان اینڈ کمپنی کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے لکھا کہ عمران خان نے آئین کو پامال کرنے کی کوشش کی اورحکومت کی تبدیلی کا جھوٹ گھڑا جو انتہائی شرمناک ہے۔ عدالتی فیصلہ ہرایک کوپڑھنا چاہئے۔ 

1897e15977c031e3e308eb4759b95466


واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر (سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری) کی رولنگ کے خلاف ازخودنوٹس کا 89 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ 
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے جبکہ وزیراعظم کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیر قانون قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ 
اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے وکیل نے بیرونی مداخلت سے متعلق مراسلے کا حوالہ دیا، مبینہ بیرونی مراسلے کا مکمل متن عدالت کو نہیں دکھایا گیا بلکہ مراسلے کا کچھ حصہ بطور دلائل سپریم کورٹ کے سامنے رکھا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں