سری لنکن صدر مالدیپ سے سنگاپور فرار ہوگئے 

سری لنکن صدر مالدیپ سے سنگاپور فرار ہوگئے 
سورس: File

مالے : سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پکشے سعودی ایئرلائنز کے ذریعے مالدیپ سے سنگاپور پہنچ گئے ہیں ۔سنگاپور کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ صدر راجاپکشے کو نجی دورے کے لیے داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق صدر گوتابایا ملک میں معاشی بحران کے خلاف بڑے مظاہروں کے دوران ملک سے مالدیپ فرار ہو گئے تھے۔ ابھی یہ واضح نہیں راجا پکشے سنگاپور میں قیام کریں گے یا وہاں سے کسی دوسرے ملک روانہ ہو جائیں گے۔

دوسری طرف ملک کے عبوری صدر وکرما سنگھے نے مشتعل مظاہرین کے وزیر اعظم ہاؤس پر دھاوا بولنے کے بعد ملک کی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ حالات پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔

سری لنکا کے صدر راجاپکشے نے متعدد بار سری لنکن پارلیمان کے سپیکر کو یقین دلایا تھا کہ وہ بدھ تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تاہم جمعرات کی صبح تک ان کا استعفی موصول نہیں ہوا اور بدھ کو انھوں نے وزیراعظم وکرما سنگھے کو عبوری صدر بنا دیا تھا جس کے بعد سری لنکا کے مغربی حصہ میں پرتشدد احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں