لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرز ا کو شہید کرنے والے 2 دہشت گرد ہلاک ، مغوی کزن کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن 

لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرز ا کو شہید کرنے والے 2 دہشت گرد ہلاک ، مغوی کزن کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن 
سورس: File

کوئٹہ : کوئٹہ میں دہشت گردوں نے مغوی لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کو شہید کردیا۔ سکیورٹی فورسز کے بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 12/13 جولائی 2022 کی رات 10 سے 12 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا (ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں) اور ان کے کزن عمر جاوید کو قائد کی رہائش گاہ کی زیارت کے بعد زیارت کے قریب کوئٹہ واپس آتے ہوئے اغوا کر لیا۔

اطلاع ملنے پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورسز کو فوری طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کے تعاقب میں روانہ کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے ایس ایس جی کے دستوں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں13/14 جولائی کی رات، 6 سے 8 دہشت گردوں کے ایک گروپ کو سکیورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے قریبی پہاڑوں میں ایک نالے میں جاتے ہوئے دیکھا۔

اپنے ممکنہ گھیرے کا احساس ہونے پر دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا شہید کو گولی مار دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔ ان کے قبضے سےآئی ای ڈیز، دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

باقی دہشت گردیرغمال بنائے ہوئے عمر کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز یرغمالی کی بازیابی اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے پرعزم ہے۔  خراب موسمی حالات کے باوجود سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ایسی بزدلانہ کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں