پی ٹی آئی کارکنوں کا لاہور میں مسلم لیگ ن کے کیمپ پر دھاوا، توڑ پھوڑ

پی ٹی آئی کارکنوں کا لاہور میں مسلم لیگ ن کے کیمپ پر دھاوا، توڑ پھوڑ
سورس: File

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ضمنی انتخاب کے موقع پر بدمعاشی پر اتر آئے ۔ مسلم لیگ ن کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ 

لاہور کے علاقے ریاض چوک جیلانی روڈ پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کے کارکنوں آمنے سامنے آ گئے ۔  ریلی کے کارکنان نے مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ 

 پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مبینہ طور پر مسلم لیگ کے کیمپ میں توڑ پھوڑ کی ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مسلم لیگ کے کارکنوں پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے تشدد کیا  جس سے کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ 

مصنف کے بارے میں