انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ ، جائزہ وفد اتوار کو پاکستان پہنچ رہا ہے 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ ، جائزہ وفد اتوار کو پاکستان پہنچ رہا ہے 
سورس: File

لندن : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ کا جائزہ وفد اتوار کو پاکستان پہنچ رہا ہے۔ وفد کراچی ،لاہور ،ملتان اور اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ 

نیو نیوز کے مطابق  چار رکنی وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ممبران شامل ہیں۔  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کے مختلف شیڈول پر تبادلہ خیال ہوا ہے تاہم  حتمی شیڈول کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ٹی ٹوئنٹی میچز صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں ہوسکتے ہیں۔دو وینیوز کی صورت میں 4 ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کراچی میں جبکہ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوسکتے ہیں۔ انگش ٹیم کی پاکستان آمد 15 ستمبر کو تجویز کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں