لند ن میں 27 منزلہ کرینفل ٹاور میں خطرناک آتشزدگی

لند ن میں 27 منزلہ کرینفل ٹاور میں خطرناک آتشزدگی

لندن :لندن کے باسیوں کے لیے یہ پچھلے اور اس ماہ ماہ میں ہونے والے حملوں کے ایک اور پریشان کن خبر آگئی ہے ۔ لند ن کے مصروف علاقے میں قائم 24منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مغربی لندن کی 24 منزلہ عمارت میں خطرناک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 40 گاڑیاں اور200سےزائد فائرفائٹرز آگ پرقابو پانےمیں مصروف ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق آگ گرینفل ٹاور میں لگی ہے جو 120 فیلٹس پر مشتمل عمارت ہے۔ دوسری منزل پر لگنےوالی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق عمارت کی بالائی منزلوں پر لوگ موجود ہیں جو مدد کے لیےفلیش لائٹس سے اشارے بھی کر رہے ہیں۔خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مذکورہ عمارت 1974 میں بنائی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔