سعودی عرب میں یکم جولائی سے ہر غیر ملکی 200 ریال ماہانہ ٹیکس ادا کرے گا

 سعودی عرب میں یکم جولائی سے ہر غیر ملکی 200 ریال ماہانہ ٹیکس ادا کرے گا

ریاض: سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی باشندے اگلے ماہ سے نیا ٹیکس دینے کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں، ہر غیر ملکی کو ماہانہ 200 ریال ادا کرنے پڑیں گے۔

گلف نیوز کے مطابق اگلے ماہ یعنی یکم جولائی سے سعودی عرب میں مقیم تمام غیر ملکی باشندے اپنا اور اپنے زیر کفالت افراد کا لیوی ٹیکس ادا کریں گے جس کا مقصد تیل کی بتدریج کم  ہونے والی قیمتوں کے نتیجے میں گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینا ہے۔

لیوی ٹیکس کی رقم ہر غیر ملکی باشندے سے 100 ریال (97.93 رہم) فی کس کے حساب سے ہر ماہ وصول کی جائے گی، معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہوگا بلکہ ہر سال اس ٹیکس کی رقم میں 100 ریال کا اضافہ کیا جائے گا اور یہ اضافہ 2020ء تک جاری رہے گا۔

ہر غیر سعودی شخص یکم جولائی سے 100 ریال ادا کرنے کا پابند ہوگا لیکن اگلے برس یعنی 2018ء سے لیوی ٹیکس کی یہ رقم بڑھا کر 200 ریال ماہانہ کردی جائے گی یعنی ایک سال وہاں گزارنے والا 2400 ریال سالانہ ادا کرے گا۔ اسی طرح 2019ء میں ٹیکس کی رقم 300 ریال ماہانہ یعنی 3600 ریال سالانہ اور 2020ء میں 400 ریال ماہانہ یعنی 4800  ہزار روپے سالانہ کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی حکام کا اس ٹیکس کے نفاذ کا مقصد ملکی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے لیکن کاروباری افراد لیوی ٹیکس لگنے پر چیزوں کی اشیا کی لاگت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔سعودی عرب میں موجود ایسی کمپنیاں جہاں غیر ملکی ملازمین کی تعداد مقامی افراد سے زیادہ ہے وہ پہلے ہی لیوی ٹیکس کے متبادل کے طور پر ہر غیر ملکی ملازم کے عوض 200 ریال ماہانہ ادا کررہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔