ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، ملتان،بہاولپور ، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں ے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ صوبہ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان ، ساہیوال ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی میں 48، نوکنڈی، دالبندین، نورپورتھل، بھکر 46، لاڑکانہ، دادو، تربت، شہید بینظیر آباد، جیکب آباداور سکھر میں 45 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 27اور زیادہ سے زیادہ 41،اسلام آباد 23اور 38،کراچی 30اور36،پشاور 25اور40،کوئٹہ میں کم سے کم 19اور زیادہ سے زیادہ 37، گلگت 14اور32جبکہ چترال میں کم سے کم 16اورزیادہ سے زیادہ 36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔