بھارت کا کنٹینر بردار بحری جہاز چابہار کی بندرگاہ پر لنگرانداز

بھارت کا کنٹینر بردار بحری جہاز چابہار کی بندرگاہ پر لنگرانداز

تہران : بھارت سے 625 کنٹینر سامان لانے والا بحری جہاز چابہار کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان کی پورٹ اینڈ شپنگ آرگنائیزیشن کے سربراہ بہروز آقائی نے بتایا ہے کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران چابہار کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والا یہ دوسرا بھارتی بحری جہاز ہے۔
اس سے پہلے مئی کے مہینے میں بھی ایک ہندوستانی بحری جہاز تین سو کنٹینر لے کر چابہار کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چا بہار فری زون اور محکمہ کسٹم کے درمیان تعاون کے نتیجے میں لنگرانداز ہونے والے جہازوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی اور غیر ملکی تاجر اپنا سامان بھارت سے براہ راست چابہار کی بندرگاہ پر اتارنے کے علاوہ اپنا سامان یہاں سے براہ راست بھارت روانہ بھی کرسکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔