امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 16 افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکا کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور55 زخمی ہو گئے۔ارنا نیوز کے مطابق امریکا میں ہتھیاروں کے استعمال اور فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اپنی رپورٹ کہا ہے کہ فائرنگ کے بیشتر واقعات ریاست مشی گن، میری لینڈ اور کنٹکی میں رونما ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران امریکا کے مختلف علاقوں میں ہتھیاروں کے استعمال اور فائرنگ کے 201 واقعات درج کئے گئے جن میں 55 افراد ہلاک اور 184 دیگر زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ جبکہ اس ملک میں ہتھیاروں کے کنٹرول کے سلسلے میں اب تک کوئی قانون بھی وضع نہیں کیا جاسکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔