قطر کی تنہائی اسلامی اقدار کے خلاف ہے، ترک صدر

قطر کی تنہائی اسلامی اقدار کے خلاف ہے، ترک صدر

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے سے متعلق اقدامات کو’اسلامی اقدار‘ کے منافی قرار دیا ہے۔اردوان کا یہ بیان اس موضوع پر کسی مسلم رہنما کا سخت ترین بیان ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انقرہ میں اپنی جماعت اے کے پارٹی کے ارکان سے خطاب میں رجب طیب اردوان نے کہاکہ قطر کے معاملے میں ایک نہایت بھیانک غلطی کی گئی ہے۔ ایک قوم کو ہر طرح سے تنہا کرنے کے اقدامات غیرانسانی اور اسلامی اقدار کے منافی ہیں۔ یہ تو یوں ہے کہ قطر کے لیے سزائے موت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ قطر نے ترکی کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ جیسی شدت پسند تنظیم کے خلاف انتہائی ٹھوس موقف اپنا رکھا ہے۔ قطر کو نشانہ بنانے کی کوشش کسی کے مفاد میں نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔