جازان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سعودی فوجی شہید

جازان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سعودی فوجی شہید

ریاض: سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح نو بجے جازان کے علاقے دائر میں سرحدی محافظوں کی ایک گاڑی گشت کے دوران بارودی سرنگ کی زد میں آ گئی تھی .

دھماکے میں فرسٹ فوجی متعب علی سعید القحطانی جان کی بازی ہار گیا ہے۔ سعودی سرحدی محافظوں نے انجنیئر کور کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یاد رہے دو دن پہلے سعودی عرب کے صوبہ قطیف میں فوجی دستے کے قریب بم دھماکے میں ایک افسر ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے تھے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق صوبہ قطیف کے علاقے المسورہ میں فوجی دستے کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں