شمالی کوریا نے امریکی شہری کو رہا کردیا،وزیر خارجہ نے رہائی کی تصدیق کردی

شمالی کوریا نے امریکی شہری کو رہا کردیا،وزیر خارجہ نے رہائی کی تصدیق کردی

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی شہری اوٹو وارمبیئر کو رہا کر دیا ہے۔شمالی کوریا نے امریکی شہری کو ریاست مخالف اقدامات کے باعث 15برس قید کی سزا دی ہوئی تھی۔

ٹِلرسن کے مطابق وارمبیئر امریکا واپسی کے راستے میں ہے اور وہ جلد اپنے خاندان میں ہوگا۔ایک بیان میں ٹِلرسن کا مزید کہنا تھا کہ اس امریکی شہری کی رہائی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی ہدایت پرعمل میں آئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا میں قید بقیہ تین امریکی شہریوں کی رہائی کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ ورجینیا یونی ورسٹی کے طالب علم وار مبیئر کو یہ سزا رواں برس مارچ میں سنائی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔