ایٹمی پروگرام اپنے سے بڑے دشمن کے خلاف تحفظ کیلئے ہے،سہیل امان

ایٹمی پروگرام اپنے سے بڑے دشمن کے خلاف تحفظ کیلئے ہے،سہیل امان

اسلام آباد: ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی سلامتی اور اپنے سے بڑے دشمن کے خلاف تحفظ کیلئے ہے۔پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مثالی کوششیں کر رہاہے ۔

اسلام آباد میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، ایٹمی پروگرام اپنے سے بڑے دشمن کے خلاف تحفظ اور سلامتی کیلئے ہے، این ایس جی گروپ میں شمولیت کسی ملک کی تنہائی کو ظاہر نہیں کرتی۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے 6500 فوجی اور 40 ہزار سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں دنیا کو پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرنی چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں جو کام کئی ملک مل کر نہ کر سکے وہ پاکستان نے تن تنہا کر دکھایا ۔

مصنف کے بارے میں