سعودی کمپنی نے قطر ائر ویز کے ملازمین کو نوکری کی پیشکش کر دی

سعودی کمپنی نے قطر ائر ویز کے ملازمین کو نوکری کی پیشکش کر دی

ریاض: سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کے تعطل کے بعد سعودی فضائی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ قطر ائیر ویز میں ہوا بازی سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کو اپنے ہاں ملازمت دینے کے لئے تیار ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق فلائی ناس کی جانب سے ’ٹوئٹر‘ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا قطر ائر لائن میں کام کرنے والے سعودی شہریت کے حامل ہوا باز، معاون ہوا باز، مرمت، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سعودی شہری اگر فلائی ناس میں خدمات سرانجام دینا چاہیں تو کمپنی ان کا خیر مقدم کرے گی۔

اندازوں کے مطابق جب سے سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں اور مصر نے قطر کا سفارتی، تجارتی اور سیاحتی بائیکاٹ کیا ہے قطری فضائی کمپنی کی آمدن 30 فی صد کم ہو گئی ہے۔ اگر یہ بحران مزید جاری رہتا ہے تو قطری فضائی کمپنیوں کو غیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بائیکاٹ کے نتیجے میں قطر کی یومیہ 50 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ قطری طیارے نہ صرف سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نہیں جا سکتے بلکہ ان ملکوں کی فضائی حدود کو استعمال بھی نہیں کر سکتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں