اسرائیل، غزہ کو روزانہ صرف 45منٹ بجلی فراہمی کا فیصلہ

اسرائیل، غزہ کو روزانہ صرف 45منٹ بجلی فراہمی کا فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو فراہم کی جانے والی بجلی کو روزانہ صرف 45منٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غزہ کا علاقہ 2006 سے اسرائیلی ناکہ بندی کی زد میں ہے۔ اسرائیلی فیصلے سے قبل بھی غزہ میں بجلی کے بدترین بحران کا سامنا ہے اور 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ تین یا چار گھنٹے بجلی آتی ہے۔

ایک اسرائیلی اخبار نے صہیونی حکومت کے سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا تھا کہ کابینہ نے فوج کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے حماس کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں محاصرے میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی کی بجلی کی سپلائی میں کمی کرنے کا فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پر کیا ہے۔

حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کو مطلع کیا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کی پٹی کی طرف سے بجلی کے بل ادا نہیں کرسکتی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔