چیمپئنز ٹرافی :سیمی فائنل میں پاکستان کاانگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 چیمپئنز ٹرافی :سیمی فائنل میں پاکستان کاانگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کارڈف : چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل  میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیاد ت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، اظہر علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، جنید خان، محمد عامر، محمد حفیظ، رومان رئیس، شاداب خان اور شعیب ملک شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔ 

انگلش سکواڈ کی قیادت این مورگن کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیرسٹو، جیک بال، سیم بلنگز، جوز بٹلر، سٹیون فن، ایلکس ہیلز، لائم پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن رائے، بین سٹوکس، ڈیوڈ ولی اور مارک ووڈ شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں