چینی باشندوں کے قتل سے پاکستان اور چین کے تعلقات خراب نہیں ہونگے،گلوبل ٹائمز

چینی باشندوں کے قتل سے پاکستان اور چین کے تعلقات خراب نہیں ہونگے،گلوبل ٹائمز

بیجنگ:پاکستان میں دو چینی باشندوں کے قتل سے دونوں دوست ملکوں کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،یہ بات چین میں شائع ہونے والے اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھی،اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا کہ دو چینی باشندوں کے اغوا اور قتل کی ذمہ داری انتہا پسند تنظیم نے قبول کی تھی جس کے بعد میڈیا میں قیاس آرئیاں شروع ہو گئیں تھیں کہ واقعہ کے بعد یہ منصوبہ متاثر ہو سکتا ہے۔


اخبار نے مزید لکھا کہ قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد وہ ایک بہت بڑا صدمہ ہے تاہم اس واقعہ کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پو کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

چینی باشندوں کے قتل کو اقتصادی راہداری سے جوڑنا اس لیے بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ ان باشندوں کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں تھا۔پاکستان اور چین کے تعلقات مختلف سماج اور ثقافت ہونے کے باوجود دوسرے ملکوں کے لیے مثال ہے۔

اس وقت چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے پاکستان نے پندرہ ہزار اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ اخبار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور چین ملک کر سیکیورٹی کے حالات کو مزید بہتر بنائیں گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔