گرم پانی سے غسل سے خون میں گلوکوز کی مقدار کو کم کیا جاسکتا ہے، ماہرین

گرم پانی سے غسل سے خون میں گلوکوز کی مقدار کو کم کیا جاسکتا ہے، ماہرین

لندن : برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم پانی سے غسل سے خون میں گلوکوز کی مقدار کو کم کیا جاسکتا ہے۔ لوبورو یونیورسٹی کے ماہرین نے اس بات کی تصدیق کے لئے اس تجربہ کو 14 مردوں پر آزمایا۔

ان رضاکاروں کو ایک گھنٹہ گرم پانی کے ٹب میں بیٹھنے (غسل)کا کہا گیا جس کے دوران ہر فرد میں کیلیوریز کا استعمال اور خون میں شکر کی مقدار 24 گھنٹے کے وقفے سے نوٹ کی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے ایک گھنٹے تک سائیکل چلائی انہوں نے زیادہ حرارے خرچ کیے لیکن جو ایک گھنٹے تک گرم پانی کے ٹب میں بیٹھے رہے انہوں نے نصف گھنٹے تک چہل قدمی میں صرف ہونے والی کیلوریز ختم کیں جو 140 کے لگ بھگ بنتی تھیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گرم پانی سے غسل اور چہل قدمی دونوں عوامل میں بلڈ گلوکوز اور جسم کے اندر سوزش بھی یکساں طور پر کم ہوئی۔واضح رہے کہ ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرم پانی سے نہانے کا عمل انسانی جسم پر ورزش جیسے اثرات مرتب کرتا ہے، اس کے ذریعے نہ صرف ٹائپ ٹو ذیابیطس کو دور رکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس مرض کے دہانے پر پہنچنے والے افراد اس عمل پر عملدرآمد کرکے مرض کو ٹال سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔