ملتان :نشتر ہسپتال میں سی ٹی سکین ، ایم آر آئی مشین 15روز سے خراب

ملتان :نشتر ہسپتال میں سی ٹی سکین ، ایم آر آئی مشین 15روز سے خراب

ملتان: ملتان نشتر ہسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشین 15روز سے خراب ہونے پر مریضوں کو مشکلات کا سامنا جبکہ مہنگے داموں نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔نشتر ہسپتال ملتان میں سی ٹی سکین مشین اور واحد ایم آئی آر مشین گزشتہ 15روز سے خراب پڑی ہے جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ نئی آنے والی سی ٹی سکین مشین کی انسٹالیشن تو مکمل کر لی گئی ہے۔

لیکن اسے مریضوں کے لئے فعال نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے نشتر علاج کی غرض سے آنے والے مریض مہنگے داموں نجی لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں ۔ مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سہ ٹی سکین اور ایم آئی آر مشینوں کو فعال کر کے مریضوں کے لئے چالو کیا جائے ۔

مصنف کے بارے میں