علی ظفر کے بچے بھی والد کے نقش قدم پر چل نکلے

علی ظفر کے بچے بھی والد کے نقش قدم پر چل نکلے

لاہور: گلوکار علی ظفر کے بچے بھی والد کی طرح میوزک کے دلدادہ نکلے ہیں۔ علی ظفر نے انسٹا گرام پیج پر اپنے بیٹے اذان اور بیٹی علیزہ کی مختصر ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن میں وہ کسی ماہر کی طرح میوزیکل انسٹرومنٹس کا استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

علی ظفر نے بیٹے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اندازہ لگائیں باپ کے لیے کون آڈیو چیک کر رہا ہے۔

22fe79c160c24584bd4ecb538524c709

دوسری ویڈیو علی ظفر نے اپنی بیٹی کی شیئر کی ہے جس میں وہ بڑے مزے سے ڈرم بجاتی نظر آ رہی ہیں۔ علی ظفر نے لکھا کہ یہ کیسے پیچھے رہ سکتی تھی یہ اس کا پہلا ڈرم رول ہے۔

e58314c4d94e6ff71499015167c55064

ان ویڈیوز اور علی ظفر کے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ واقعتا اپنے بچوں کے لیے ایک شفیق باپ ہیں جو ان کی چھوٹی چھوٹی کامیابیوں کو دل سے سراہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں