خالد لطیف کے وکیل کا ایک بار پھر سپاٹ فکسنگ ٹربیونل پر عدم اعتماد کا اظہار

خالد لطیف کے وکیل کا ایک بار پھر سپاٹ فکسنگ ٹربیونل پر عدم اعتماد کا اظہار

لاہور: خالد لطیف کے وکیل نے ایک بار پھر سپاٹ فکسنگ ٹربیونل پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ  ٹربیونل کے سربراہ جمعہ کو اپنے خلاف ریفرنس چیرمین پی سی بی کو بھجوائیں گے۔ بائیکاٹ ختم کرکے ایک بار پھر سپاٹ فکسنگ ٹربیونل کی کاروائی میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو خالد لطیف کے وکیل بدر عالم کا کہنا تھا کہ پی سی بی ٹربیونل سے انصاف کی توقع نہیں، اپنے ساتھ بدسلوکی پر بائیکاٹ کیا مگر یکطرفہ کارروائی نہیں کرنے دیں گے. ٹربیونل کے سربراہ معتبر ہیں لیکن وہ بورڈ کے قانونی مشیر رہے ہیں۔
وکیل پی سی بی تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ خالد لطیف کے وکیل پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کو مانتے نہیں ہیں تو اس کے حوالے کیوں دیتے ہیں۔  خالد لطیف کا اگر موقف درست ہوتا تو ہائیکورٹ ریلیف ضرور دیتا۔ انہوں نے کہا کہ خالد لطیف کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کردی گئی، 15جون کو شرجیل خان کیس کی سماعت ہوگی.

مصنف کے بارے میں