خیبرپختونخوا میں مون سون کے دوران سیلاب آ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی وارننگ

خیبرپختونخوا میں مون سون کے دوران سیلاب آ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی وارننگ

پشاور: محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ سے خیبر پختونخوا میں پری مون سون بارشیں اور سیلاب کی پیشگوئی کر دی۔ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے حفاظتی انتظامات شروع کردیئے ہیں ۔لینڈ سلائیڈنگ سے بھاری نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا۔

خیبر پختونخوا میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا۔ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پی ڈ ی ایم اے نے تیاریاں شروع کر دیں۔ پی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام حساس اضلاع کو فنڈز جاری کیے جائیں گے، جبکہ ہر ضلع میں کنٹرول روم بھی قائم کرینگے۔

خیبر پختونخواکے شہری سات سال قبل آنیوالے سیلاب کی تباہ کاریاں ابھی نہیں بھولے،حالیہ پیش گوئی نے متاثر ہ علاقوں کے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں