ترکی کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے 7روز مفت ٹرانزٹ ویزہ کا اجراء شروع

ترکی کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے 7روز مفت ٹرانزٹ ویزہ کا اجراء شروع

کراچی:ترکی کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ، برطانیہ، شینگن ممالک اور آئر لینڈ کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے 7روز مفت ٹرانزٹ ویزہ کا اجراء شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ان ویزوں کا اجراء ایک منصوبے کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ترکش ایئر لائن پاکستان سے براستہ استنبول امریکہ، یورپ ، برطانیہ اور آئرلینڈ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی سہولت متعارف کروارہی ہے۔اس سہولت کے تحت ترکش ایئر لائن کے ایسے مسافرجن کا پاکستان سے دورانِ فلائٹ اسٹاپ اوور بیس گھنٹے سے زیادہ ہوگا کو ایک ان کیلئے استنبولگھومنے کا موقع فراہم کیا جائے گاجس کے دوران مسافروں کو مفت رہائشی چیک بھی فراہم کیا جائے گا۔

یہ چیک مسافر کی پرواز کی بکنگ کاعمل مکمل کرنے کے بعد ترکش ایئرلائن کے مجاز عملے کی جانب سے تیار کرکے مسافر کو فراہم کیا جائے گا ۔ اس چیک کے ذریعے اکنامی کلاس کے مسافرایک رات 4اسٹار ہوٹل جبکہ بزنس کلاس کے مسافر2راتیں 5اسٹار ہوٹل میں گزار سکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ ہوٹل استنبول کے تکسیم اور سلطانہ میٹ کے علاقے میں واقع ہیں جو استنبول کا مرکزی پوائنٹ تصور کیا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مصنف کے بارے میں