سونے کا وقت مقرر کرنیوالے افراد زیادہ کامیاب ثابت ہوتے ہیں ، تحقیق

نیویارک: اس دور ایسا کونسا انسان ہے جو کامیاب نہیں ہو نا چاہتا ؟ دولت اور کامیابی ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے مگر انسان اپنی عادتوں کی وجہ سے کامیابی کو خود سے دور کر دیتا ہے۔ ایسے لوگوں کیلئے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انسان وقت پر سونے کی عادت ٹھیک کر لے تو کامیابی حاصل کر سکتا ہے ۔

سونے کا وقت مقرر کرنیوالے افراد زیادہ کامیاب ثابت ہوتے ہیں ، تحقیق

نیویارک: اس دور ایسا کونسا انسان ہے جو کامیاب نہیں ہو نا چاہتا ؟ دولت اور کامیابی ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے مگر انسان اپنی عادتوں کی وجہ سے کامیابی کو خود سے دور کر دیتا ہے۔ ایسے لوگوں کیلئے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انسان وقت پر سونے کی عادت ٹھیک کر لے تو کامیابی حاصل کر سکتا ہے ۔ یہ بات امریکا برگھم اینڈ ویمن ہسپتال کی تحقیق میں سامنے آئی ۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ سونے کا ایک وقت اپنانے والے افراد دیگر لوگوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ثابت ہوتے ہیں، کیونکہ اس سے نہ صرف نیند پوری ہوتی ہے بلکہ ایک معمول طے کرلینا ذہن کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔اس تحقیق کے دوران درجنوں طالبعلموں کے نیند کے معمولات کا ایک ماہ تک جائزہ لیا گیا اور پھر ان کی تدریسی کارکردگی کو دیکھا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ایک مخصوص وقت پر سونے کے لیے لیٹ جاتے ہیں وہ امتحانی نتائج میں زیادہ نمبر بھی لیتے ہیں جبکہ وہ صبح ذہنی طور پر زیادہ ہشاش بشاش اٹھنے، بستر پر لیٹے ہی سونے اور دیگر خوبیاں بھی پیدا کرلیتے ہیں۔
محققین کے مطابق نیند کا کوئی وقت طے نہ ہونا سونے کا باعث بننے والے ہارمون میلاٹونین کی پیداوار کو متاثر کرتا ہے جس سے بستر پر کروٹیں بدلنے کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیندکے مخصوص اوقات نہ ہونا جسمانی گھڑی کو الجھن میں ڈال دیتا ہے، جبکہ سونے اور جاگنے کا لگ بھگ ایک وقت ہونا زندگی میں کامیابی کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جسمانی گھڑی کا الجھن میں مبتلا ہونا زیادہ نیند کے باوجود ذہنی کارکردگی کو متاثر کرنے کا باعث بنتا ہے اور جسمانی کارکردگی بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔