دہشتگرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

 دہشتگرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناہے کہ دہشتگرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں،بلاجواز جھگڑوں اور الزام تراشی کے بجائے خطرے سے نمٹنے کیلئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔ پاک فوج مصدقہ اطلاعات پر موثر کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔آرمی چیف نےدبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ   دہشتگردوں کو باہمی اتحاد کے ساتھ منہ توڑ جواب دینا ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے پشاور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو پاک افغان سرحدی صورتحال ،ٹی ڈی پیز کی واپسی ،ترقیاتی کاموں میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکیورٹی کی بہتر صورتحال اور بہتر مینجمنٹ کو سراہا۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو برادر ہمسایہ سمجھتے ہیں ، الزام تراشی کے بجائے اعتماد پرمبنی اقدامات کیے جانے چاہیئے۔
آرمی چیف نے ڈرون حملوں کو دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز متاثر کرنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ دہشتگردوں کو باہمی اتحاد کے ساتھ منہ توڑ جواب دینا ضروری ہے، پاک فوج مصدقہ اطلاعات پر موثر کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ فاٹا آپریشن کو برقرار رکھا جائیگا۔

مصنف کے بارے میں