مون سون میں تیز بارشوں سے رواں سال بھی سیلاب کا خدشہ ہے, محکمہ موسمیات

مون سون میں تیز بارشوں سے رواں سال بھی سیلاب کا خدشہ ہے, محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون سیزن جولائی میں شروع ہونے کو ہے، تیز بارشوں سے ملک میں رواں سال بھی سیلاب کا خدشہ ہے اس حوالے سے ڈی جی میٹ غلام رسول نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بارشوں کے باعث جولائی سے ستمبر تک گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے بالائی علاقوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے این ڈی ایم اے اور صوبائی اداروں کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں