سائیکل کی ایجاد کو 200 سال مکمل

سائیکل کی ایجاد کو 200 سال مکمل

برلن: سائیکل کی ایجاد کو 200 سال مکمل ہو گئے ہیں سائیکل بنانے کا سہرا ایک جرمن شہری بارون کارل فان ڈرائس کے سر جاتا ہے جنہوں نے 12 جون 1817 کو سائیکل ایجاد کی ۔ ایک رپورٹ کے مطا بق انسانی اعصاب کی طاقت کیساتھ کام کرنے والی یہ مشین 200 سال قبل ایجاد ہوئی تھی۔ سب سے پہلے سائیکل بنانے کا سہرا ایک جرمن بارون کارل فان ڈرائس کے سر جاتا ہے، اس بات پر تمام تاریخ دان بھی متفق ہیں۔

ڈرائس نے 12 جون 1817 کو اپنے آبائی شہر منہائیم میں ایک تجربہ کیا۔ انہوں نے اپنی دو پہیوں والی رننگ مشین یا دوڑنے والی مشین پر سواری کی۔ لکڑی کے ایک فریم اور لوہے کے بنے دو پہیے، بغیر پیڈل کے اس مشین کو ڈرائسینے کا نام دیا گیا۔سائیکل کی ایجاد کو بارون کارل فان ڈرائس نے 1818 میں اپنے نام سے منسوب کرایا۔ ڈرائس نے 12 جون 1817 کو اپنے آبائی شہر میں تجرباتی طور پر اپنی دو پہیوں والی رننگ مشین سواری کی۔ ڈرائس کی ڈرائسینے کی پہلی تجرباتی سواری کو دو سو برس پیر 12 جون کو مکمل ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہفتہ 10 جون اور اتوار گیارہ جون کو جرمن شہر منہائیم میں درجنوں مختلف یادگاری تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں