چینی کمپنی نے کے الیکٹرک خریدنے سے معذرت کرلی

چینی کمپنی نے کے الیکٹرک خریدنے سے معذرت کرلی

اسلام آباد: شنگھائی الیکٹرک اورکے الیکٹرک کے درمیان شیئرز کی فروخت کا معاہدہ منسوخ ہوگیاہے ساتھ ہی ساتھ شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک خریدنے سے بھی معذرت کر لی ہے ۔دستاویزات کے مطابق شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے 66.4فیصد شیئرخریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ معاہدہ منسوخ ہونے سے متعلق پاکستان سٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کثیرسالہ بجلی کے ٹیرف کو برقرار نہ رکھ پانا اور بجلی کمپنی کے خلاف ایک ارب ڈالر کے واجبات کے مسئلہ پر شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے معادہ منسوخی کی وجہ بنا۔کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر فنانس نے تصدیق کردی ہے کہ شنگھائی کمپنی نے کے الیکٹرک کے 66.4فیصد شیئر خریدنے کی پیشکش واپس لے لی ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں