سعودی عرب کا قطر ی اجارا داری ختم کرنے کا ایک اور منصوبہ

ابوظہبی:سعودی عرب نے خطے کے سب سے بڑے قطری سپورٹ چینل ’بی -اِن‘ جوالجزیرہ کا حصہ ہے ، کی خطے میں اجاراہ داری ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔
سعودی وکیل ڈاکٹر ماجد غروب جو کہ انٹر نیشنل فٹ بال فیڈریشن کیساتھ کئی سال کام کر چکے ہیں ،نے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی سیاسی صورتحال کے پیش نظرسعودی عرب فیفا سے بی -اِن چینل کھیلوں کے نشریاتی حقوق کے بارے میں بات کرے گا۔ڈاکٹر غروب کے اس بیان سے پہلے بھی میڈیا رپورٹس آچکی ہیں جن کے مطابق خطے میں ’بی -اِن‘ سپورٹس چینل کی اجارہداری ختم کرنے کیلئے عرب ممالک اتحاد بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
فی الحال یہ کیس فیفا کی عدالت میں ہے کہ وہ چینل کے نشریاتی حقوق کے بارے میں کیافیصلہ کرتی ہے جبکہ سعودی عرب نے قطری چینل کو ناکام کرنے میںکوئی کسر نہیں ا ٹھا رکھی۔