پاکستان میں نوکیا 3310 کی فروخت کا اعلان

لاہور: نوکیا 3310 کے جدید ماڈل انتظار کرنے والے پا کستانیوں کے لئے خوشخبری ، پاکستان میں نوکیا 3310 رواں ہفتے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق نوکیا 3310 کل سے ڈسٹری بیوٹرز کو دستیاب ہوگا اور صارفین آئندہ دو سے تین دن میں اسے خرید سکیں گے۔

پاکستان میں ایچ ایم ڈی گلوبل کے کنٹری ہیڈ کامران خان کے مطابق ' جاز کے ساتھ شراکت داری طویل المعیاد بنیادوں پر ہمیں پاکستانی موبائل فون صارفین کو اچھا تجربہ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی، جاز پاکستان کا سب سے بڑا موبائل نیٹ ورک ہے ، جو کہ فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس کے بعد پاکستانیوں میں سامنے آنے والے جوش اور توقعات کو پوری کرنے میں مدد فراہم کرے گا'۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ فون گزشتہ ماہ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا تھا تاہم پاکستان میں کافی تاخیر کے ساتھ آرہا ہے۔پاکستان میں اس کی قیمت کیا ہوگی، وہ کہنا تو مشکل ہے کیونکہ اس کا تعین مقامی ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے بعد ہوگا۔