چلتی ٹرین کے سامنے سیلفی لینے والوں کی گرفتار کرنیکا فیصلہ

کولمبو: سیلفیوں کے بڑھتے جنون نے ہر اک کو اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے۔ لوگوں اس جنون کا اس حد تک شکار ہیں کہ وہ بے دھانی میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ انہیں تمام واقعات سے بچنے کیلئے سری لنکا میں سیلفیوں کے کریک ڈاو ن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چلتی ٹرین کے سامنے سیلفی لینے والوں کی گرفتار کرنیکا فیصلہ

کولمبو: سیلفیوں کے بڑھتے جنون نے ہر اک کو اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے۔ لوگوں اس جنون کا اس حد تک شکار ہیں کہ وہ بے دھانی میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ انہیں تمام واقعات سے بچنے کیلئے سری لنکا میں سیلفیوں کے کریک ڈاو¿ ن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن ریلوے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اب ایسے افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا جو کہ ٹرین ٹریک یا چلتی ٹرین کے سامنے سیلفیاں لیں گے۔ان گرفتاریوں کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب حال ہی مین ایک بارہ سالہ بچہ کولمبو میں ریلوے ٹریک میں کھڑے ہوکر سیلیفی لینے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوکر ہلا ک ہوگیا۔سری لنکا ریلوے کے ترجمان کے مطابق متعدد افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ چلتی ٹرین کے سامنے آکر تصاویر اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں، مگر بدقسمتی سے ان میں سے کچھ افراد کو بروقت ہٹانے میں ناکام رہتے ہیں اور مارے جاتے ہیں۔
اس سے قبل کولمبو میں ہی ایک نوبیاہتا جوڑا ٹرین حادثے کا شکار اس وقت ہوا جب وہ ریلوے ٹریک پر سیلفی لے رہا تھا، جس کے نتیجے میں شوہر ہلاک جبکہ بیوی تاحال آئی سی یو زیرعلاج ہے۔سری لنکا میں رواں سال کے دوران موبائل فون سیلفیاں 28 اموات کا باعث بن چکی ہیں اور یہ وہ تعداد ہے جس کا حکومت نے خود اعتراف کیا ہے۔