وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مینجمنٹ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوپننگ بلے بازوں اظہر علی اور فخر نے بہترین بیٹنگ کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیاہے اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کھلاڑیوں نے سیمی فائنل جیت کر قوم کو شاندار تحفہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر فائنل میں پہنچنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ کھلاڑیوں نے ہر شعبہ میں شاندار کار کر دگی دکھا کر انگلینڈ کو شکست دی ہے اور چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ محنت، لگن اور ثابت قدمی ہی کامیابی کی ضمانت ہے اور دلوں میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور عزم ہو تو محنت ضرور رنگ لاتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کھیل کر فتح حاصل کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔