پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب

پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب
کیپشن: پولنگ کے دوران پاکستان کو 186 میں سے 175 ووٹ کاسٹ ہوئے۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: پاکستان کو اقوام متحدہ کی 54 رکنی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ پولنگ کے دوران پاکستان کو 186 میں سے 175 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: نیب نے نندی پور پاور پراجیکٹ پر تحقیقات شروع کر دیں

عالمی ادارے کے دنیا بھر میں جاری امن مشن سمیت دیگر منصوبوں میں پاکستان کی طویل مدتی اعلیٰ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتصادی و سماجی کونسل کی رکنیت بھاری اکثریت سے ملی اور پاکستان کے حصے میں 97 فیصد ووٹ آئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں