عمران خان اور آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات

عمران خان اور آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات
کیپشن: عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھا دیے گئے ہیں۔ نوابشاہ میں دو درخواست گزاروں نے آصف علی زرداری کے نامزدگی فارم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زرعی ٹیکس اور نہری پانی کے استعمال کا ٹیکس نہیں دیا اس لیے انہیں الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

ایک درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ آصف زرداری نے سانگھڑ میں 1500 ایکڑ زمین خریدی لیکن اس پر زرعی ٹیکس نہیں دیا۔ ریٹرننگ آفیسر محمد محبوب اعوان نے درخواستیں سنتے ہوئے آصف علی زرداری کو نوٹس جاری کر دیا جب کہ درخواستوں پر سماعت 18 جون کے لیے مقرر کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 شہید بے نظیرآباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

آصف علی زرداری کے مدمقابل سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 131 لاہور سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے نندی پور پاور پراجیکٹ پر تحقیقات شروع کر دیں

ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو 18 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جب کہ دستاویزی اعتراضات کے شواہد عمران خان کو بھی بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں