سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے زیادہ ہوٹل

سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے زیادہ ہوٹل
کیپشن: امارات کا نمبر دوسرا ہے جہاں 208 ہوٹل تعمیر کئے جارہے ہیں،فوٹو بشکریہ عرب نیوز

ریاض: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے زیادہ ہوٹل سعودی عرب میں تعمیر کئے جارہے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطا بق ہوٹل مینجمنٹ ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ مملکت میں 209 نئے ہوٹل تعمیر کئے جارہے ہیں۔

ان کے کمروں کی تعداد 72 ہزار 680 سو سے زیادہ ہے جبکہ امارات کا نمبر دوسرا ہے جہاں 208 ہوٹل تعمیر کئے جارہے ہیں۔ دبئی ہوٹلوں کی تعداد کے حوالے سے مشرق وسطیٰ میں سب سے اوپر ہے۔ افریقہ میں نائیجریا پہلے نمبر پر ہے۔