فلم ”دھڑک “کے ٹریلر کو 48گھنٹوں میں 30ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا

فلم ”دھڑک “کے ٹریلر کو 48گھنٹوں میں 30ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا
کیپشن: فلم ”دھڑک “ کا ٹریلر 11جون کو ریلیز کیا گیا،فوٹؤ بشکریہ انگلش نیوز

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ”دھڑک “کے ٹریلر کو 48گھنٹوں میں 30ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر کی فلم ”دھڑک “ کا ٹریلر 11جون کو ریلیز کیا گیا جو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ہے جس میں ان کے ساتھ اداکار ایشان کھٹر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیںجس کے ٹریلر کو گزشتہ 48گھنٹوں میں 30ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا، فلم کے ہدایتکار شاشنک کھیتن ہیں۔ فلم مراٹھی فلم ”سیرت“ کا ہندی ری میک ہے، فلم 20جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔