عیدکل ہوگی یا پرسوں !!!مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں سرجوڑ کر بیٹھے گی

عیدکل ہوگی یا پرسوں !!!مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں سرجوڑ کر بیٹھے گی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی: عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا ،اجلا س میں رویت ہلال کمیٹی سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔
چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کریں گے ، رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ آج چاند دکھائی دینے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیونکہ چاند کی عمر غروب آفتاب تک عمر 19گھنٹے نہیں بنتی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع،موبائل فون کارڈ پر100 پر 100 کا بیلنس ملے گا
  
شوال المکرم کا چاند تلا ش کرنے کے لیے ، زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ہونگے ۔
ادھر سعودی عرب میں بھی آج چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوگا ، سعودی عرب میں شوال کا چاندنظر آنے کے قوی امکانا ت ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فوج پولنگ سٹیشنز کے اندر تعینات ہوگی،الیکشن کمیشن نے ن لیگ کا مطالبہ مسترد کردیا
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں