شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملا ہے: نگران وزیراعلیٰٰ

 شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملا ہے: نگران وزیراعلیٰٰ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور:نگران وزیراعلیٰٰ پنجاب سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی ملاقات، ڈاکٹر حسن عسکری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹرحسن عسکری نے شہداکی عظیم قربانیوں کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، افواج پاکستان نے اس جنگ میں تاریخی اور لازوال کردار ادا کیا ہے۔ مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سمیت معاشرے کے ہر طبقے نے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عیدکل ہوگی یا پرسوں !!!مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں سرجوڑ کر بیٹھے گی
  

نگران وزیراعلیٰٰ نے مزید کہا کہ سفاک قاتل بہادر پاکستانیوں کے غیر متزلزل عزم کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا، اس جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملا ہے۔ قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کے محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مشرف کی واپسی بارے چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے اپ ڈیٹ مانگ لی
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں