پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
کیپشن: فوٹو: فائل

ایڈنبرگ: پاکستان نے مسلسل ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کا اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا ہے۔گرین شرٹس کی سکاٹ لینڈ کے خلا ف دو ، صفر سے کامیابی اس فارمیٹ میں ان کی مسلسل آٹھویں بار سیریز میں کامیابی کی ضمانت بنی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ئ کے بعد کسی ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست نہیں کھائی ہے اور اس دوران گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو تین مرتبہ ہرانے کے علاوہ انگلینڈ ، نیوزی لینڈ،سری لنکا ،ورلڈ الیون اور سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے ،پاکستان کے بعد دوسری لگاتارسیریز می کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز ہے جس نے 2012 اور2013ءکے دوران 5سیریز جیتیں تھیں جب کہ پاکستان ، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لگاتار4،4سیریز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔چیئرمین پی سی بی کی کرسی کو خطرات لاحق ہونے لگے

یاد رہے کہ یاد رہے کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 82 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔