فیصل آباد:  تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے  پارٹی قیادت سے سروے کرا کر میرٹ پر ٹکٹ جاری کرنے کامطالبہ کر دیا

فیصل آباد:  تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے  پارٹی قیادت سے سروے کرا کر میرٹ پر ٹکٹ جاری کرنے کامطالبہ کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے  پی پی 110 سے خیال کاسترو کو ٹکٹ جاری کرنے پر اعتراض کرتے ہوئےپارٹی قیادت سے سروے کرا کر میرٹ پر ٹکٹ جاری کرنے کامطالبہ کر دیا۔

  ناراض کارکنوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 110 فیصل آباد کی اہم سیٹ ہے،  پی ٹی آئی نے پی پی 110 سے خیال کاسترو کو ٹکٹ جاری کیا، اہم سیٹ کو نظر انداز کرنے سے فیصل آباد متاثر ہو رہا ہے۔ خیال کاسترو الیکشن جیتنے کے قابل نہیں اور نہ ہی کاسترو دوستوں کو ساتھ لے کر چلنے والے ہیں۔ یہ الیکشن تین مرتبہ ایم پی اے رہنے والے مئیر کے بھائی کے مقابلے لڑا جارہا ہے، ہمیں نظر انداز کیا تو پی ٹی آئی کو نقصان ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عیدکل ہوگی یا پرسوں !!!مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں سرجوڑ کر بیٹھے گی
  

دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  پی ٹی آئی فرخ حبیب کےاین اے108 سے کاغذات نامزدگی منظور ، کہتے ہیں تحریک انصاف واضح مارجن سے الیکشن جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی اور رانا ثنااللہ کی سیاست نواز شریف کی طرح ختم ہوجائے گی، عمران خان قوم کی امیدوں کی ترجمانی کررہے ہیں، یہ الیکشن فیصل آباد سمیت پورے ملک سے نواز لیگ کا صفایا کر دے گا، پوری قوم کی نظریں تحریک انصاف کی جانب ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہفتے سے ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا:  محکمہ موسمیات
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں