ہم ایسے پاکستان کے حامی ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو:  آرمی چیف

ہم ایسے پاکستان کے حامی ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو:  آرمی چیف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر امن و استحکام کیلئے کوشاں ہے، ہم ایسے پاکستان کے حامی ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، نیشنل سیکیورٹی اور جنگی کورس کی تکمیل پر شرکا کو مبارکباد پیش کیا۔

یہ خبر  بھی پڑھیں: عیدکل ہوگی یا پرسوں !!!مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں سرجوڑ کر بیٹھے گی
 
  شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی امن وترقی کیلئے فریقین کو جارحانہ سوچ سے نکلنا ہوگا، تعاون پر مبنی فریم ورک سے ہی خطے میں امن کا قیام ممکن ہے۔ پاکستان نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کا کٹھن مرحلہ عبور کرلیا ہے، خطےمیں دستیاب مواقع کے استعمال کیلئے مثبت راہ اپنانا ہوگی، پاکستان نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنے حصے کا کام کرلیا۔

یہ خبر  بھی پڑھیں: نقیب اللہ کو پکڑوایا اور نہ مارا یہ بات ریکارڈ پرموجود ہے:راﺅ انوار
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں