متحدہ عرب امارات میں دن کی روشنی میں چاند نظر آ گیا , ہانگ کانگ میں بھی کل عید ہوگی

متحدہ عرب امارات میں دن کی روشنی میں چاند نظر آ گیا , ہانگ کانگ میں بھی کل عید ہوگی
کیپشن: image by facebook

دبئی :متحدہ عرب امارات کے مرکز فلکیات نے نئی تکنینک کے ذریعے دن کی روشنی میں شوال کا چاند تلاش کرلیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مرکز فلکیات کے ماہرین نے امارات کے شہر العین کی پہاڑی حفیت پر اجلاس کے دوران دوپہر ایک بج کر 53 منٹ پر فلکیاتی تکنیک آسٹروفوٹوگرافی کے ذریعے چاند کو تلاش کرلیا جو 03:43 تک دیکھا گیا۔

تاہم عیدالفطر منانے کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ، عرب میڈیا کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی اعلان متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جس کا اجلاس مغرب کے بعد ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے جس کے مطابق اگر عید جمعے کو ہوئی تو سرکاری ملازمین اتوار 17 جون تک جبکہ پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین جمعے اور ہفتے کو چھٹی منائیں گے۔
 

عرب میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ میں بھی عید کا چاند نظر آ گیا ہے جہاں کل عید منائی جائے گی ۔