پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا،عید 16 جون بروز ہفتہ کو ہوگی: مفتی منیب الرحمان

پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا،عید 16 جون بروز ہفتہ کو ہوگی: مفتی منیب الرحمان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا لہذاعید 16 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عیدکل ہوگی یا پرسوں !!!مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں سرجوڑ کر بیٹھے گی
  

اجلاس میں 1439 ہجری کے شوال کے چاند کی رویت کی گئی اور شوال کے چاند سے متعلق ملک بھر سے شہادتیں جمع کی گئیں جس کے بعد چاند کی رویت سے متعلق اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بند کمرے میں ہوا، چاند سے متعلق اندازوں اور مفروضوں پر یقین نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شوال کے چاند کی پیدائش 13 جون کو رات 12 بجےہوگئی ہے،   آج شام تک چاند کی عمر 19 گھنٹے 3منٹ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ غروب آفتاب کے بعد 39منٹ تک چاند نظر آنے کا وقت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہم ایسے پاکستان کے حامی ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو:  آرمی چیف
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں