بھارت میں چاند نظر نہیں آیا ، عید 16 جون کو ہوگی

بھارت میں چاند نظر نہیں آیا ، عید 16 جون کو ہوگی
کیپشن: فوٹو: فائل

نئی دہلی :پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں عید کا چاند نظر نہیں آیا یکم شوال 16 جون کو ہوگی ،عید بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے مسلمانوں کی نظریں چاند پر لگی ہوئی ہیں۔دنیا بھر کے مسلمان عید کے منتظر چاند پر نگاہیں لگائے بیٹھے ہیں۔اس حوالے سے اہم ترین خبر یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آگیا ہے۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔

ان ممالک میں شوال کا چاند ماہر فلکیات کی جانب سے دیکھا گیا ہے۔ لہذا ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ اس کے علاوہ بھارت کے حوالے سے خبر یہ ہے کہ وہاں عید کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں عید 16 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔اس حوالے سے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔