نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو 20 جون کو طلب کرلیا

 نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو 20 جون کو طلب کرلیا
فوٹو: فائل

کراچی : قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو 20 جون کو طلب کرلیا۔


نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مفتاح اسماعیل پر بطور چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے، جے جے وی ایل کو ایس ایس جی نے غیر قانونی ٹھیکے دیئے۔نوٹس میں کہا گیا کہ 5 قیمتی گیس فیلڈز کے ٹھیکے جے جے وی ایل کو دیے گئے، ٹھیکوں کی منظوری میں سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

مزید پڑھیں۔۔۔سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ، عید کل 15جون کو ہوگی

نوٹس میں بتایا گیاکہ مفتاح اسماعیل نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی تھی اور ٹھیکے دینے کی منظوری اسی اجلاس میں دی گئی۔نیب کے نوٹس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نیب کراچی کے دفتر میں 20 جون کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں