چوہدری نثار عید کے فوری بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

چوہدری نثار عید کے فوری بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان عید کے بعد پیر کے روز سے آبائی حلقے سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے ، وہ اہم پریس بھی کریں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان عید کے فوری بعد پیر کے روز سے انتخابی مہم کا دھواں دھار انداز میں اپنے آبائی حلقے این اے 59چکری سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے اور ایک عظیم الشان عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے جس میں ضلعی وتحصیل چیئرمین ، یونین کونسلرز ، ناظمین ودیگر اہم شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔چوہدری نثار علی خان اس جلسے میں اہم اعلانات بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو 20 جون کو طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق اس کے بعد چوہدری نثار علی خان ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور(ن) لیگی قیادت کی جانب سے ٹکٹ نہ دیئے جانے کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔ چوہدری نثار اس پریس کانفرنس میں سینیٹر پرویز رشید کی تنقید کا بھی کھل کر جواب دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں