ساﺅتھمپٹن:کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں آج ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ روز باول کرکٹ گراونڈ میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ٹائٹل فیورٹ میزبان ٹیم نے اب تک تین میچ کھیل کر دو میں فتح حاصل کی جب کہ ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرایا اور اپنے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔ پوائنٹ ٹیبل پر انگلینڈ 4 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی بات کی جائے تو اس نے بھی اب تک تین میچ کھیلے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے ایک میچ میں پاکستان کو ہرایا اور دوسرے مقابلے میں آسٹریلیا سے مات کھائی۔
جنوبی افریقہ کے ساتھ ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کا 6واں نمبر ہے اور اس نے تین پوائنٹ حاصل کیے ہیں۔