محمد عامر ورلڈ کپ کے اگلے میچ میں بھارت کو ہرانے کیلئے پرعزم

محمد عامر ورلڈ کپ کے اگلے میچ میں بھارت کو ہرانے کیلئے پرعزم

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر محمد عامر اگلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو ہرانے اور چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یادگار تازہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے باﺅلر نے کہا کہ عالمی کپ 2019 کے 16 جون کو کھیلے جانے والے اس اہم میچ میں ہم روایتی حریف بھارت کو ضرور ہرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی کپ کے تمام میچز کے دوران ٹیموں پر دباؤضرور ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں بھی دباؤ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ہمیں مثبت سوچ اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہے، آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد ہمیں باقی تمام میچز جیتنا ہوں گے۔عامر نے کہا کہ ہم بھارت کو یقیناً ہرا سکتے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ہماری بیٹنگ لائن نے کافی اچھا کھیل پیش کیا۔

یاد رہے کہ محمد عامر عالمی کپ 2019 میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز ہیں۔عامر نے تین میچز میں 10 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی ان کی کارکردگی بہترین رہی۔انہوں نے اپنے ایک روزہ کریئر میں پہلی مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔